انسان بنایا، مسلمان کیا اور اپنے حبیب ِ مکرَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دامنِ کرم ہمارے ہاتھوں میں دیا۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مسلمان ہیں مگر ہم میں سے کسی کے پاس اِس بات کی کوئی ضَمانت نہیں کہ وہ مرتے دم تک مسلمان ہی رہے گا ۔ جس طرح بے شُمار کُفّار خوش قسمتی سے مسلمان ہو جاتے ہیں اُسی طرح مُتَعَدِّد بدنصیب مسلمانوں کا مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ ایمان سے مُنحرِف(مُن۔حَ۔رِف) ہو جانا(یعنی پھر جانا) بھی ثابِت ہے۔ اور جو ایمان سے پھر کر یعنی مُرتَد ہو کر مریگا وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دوزخ میں رہے گا۔چُنانچِہ پارہ 2 سُورَۃُ الْبَقَرَہ ا ۤیت نمبر217میں فرمانِ باری تعالیٰ ہے: