کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
اَلْحَمدُ لِلّٰہِ ربِّ العٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرسَلِینَ اَمَّا بَعد فَاَعُوذُ بِاﷲِمِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ؕ بِسْمِ اﷲِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم ؕ
کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب
شیطٰن اِس اَہَم تَرین کتاب کومکمَّل پڑھنے سے روکنے کی بھر پور کوشِش کریگا مگر آپ اِس کا وار ناکام بنا دیجئے، اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ایمان کی حفاظت کی مَدَنی سوچ کا وہ انمول خزانہ ہاتھ آئے گا کہ شیطان سر پیٹ کر رہ جائیگا ۔
دُرُود شریف کی فضیلت
سرکارِ نامدارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے نَماز کے بعد حمدو ثنا اور دُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا:'' دُعا مانگ،قَبول کی جائے گی،سُوال کر، دیا جائے گا۔''
(سُنَنُ النَّسا ئی ص 220 حدیث 220)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ایمان پر موت کی کسی کے پاس ضَمانت نہیں
اللہُ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کے کروڑہا کروڑ اِحسان کہ اُس نے ہمیں