سوال: آوا گون کو کون لوگ مانتے ہیں؟
جواب: ہندو۔
سوال: کیا قبر ہر مُردے کو دباتی ہے؟
جواب: انبیاء کرام علیہم السلام مستثنیٰ ہیں(۲) ان کے سوا سب مسلمانوں کو بھی قبر دباتی ہے اور کافروں کو بھی۔ لیکن مسلمانوں کو دبانا شفقت کے ساتھ ہوتا ہے جیسے ماں بچہ کو سینہ سے لگا کر چپٹائے اور کافر کو سختی سے یہاں تک کہ پسلیاں اِدھر سے اُدھر ہو جاتی ہيں (۳)۔
سوال: کیا کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن سے قبرمیں سوال نہیں ہوتا۔
جواب: ہاں۔ جن کو حدیث شریف میں مستثنیٰ کیا گیا ہے جیسے انبیاء علیہم السلام اور جمعۃ المبارک اور رمضان المبارک میں مرنے والے مسلمان۔
سوال: قبر میں عذاب فقط کافر پر ہوتا ہے یا مسلمان پر بھی؟
جواب: کافر تو عذاب ہی میں رہیں گے اور بعضے مسلمان گنہگار پر بھی عذاب ہوتا ہے۔ مسلمانوں کے صدقات ،دعاء ، تلاوتِ قرآن اور دوسرے ثواب پہنچانے کے طریقوں سے اس میں تخفیف (۴)ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے اس عذاب کو اٹھا دیتا ہے ۔ بعض کے نزدیک مسلمان پر سے قبر کا عذاب جمعہ کی رات آتے ہی اٹھا دیا جاتا ہے۔