اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ قدرت دی ہے کہ وہ جو شکل چاہیں اختیار کریں۔ وہ جدا گانہ کاموں پر مقررہیں۔ بعضے جنّت پر، بعضے دوزخ پر، بعضے آدمیوں کے عمل لکھنے پر، بعضے روزی پہنچانے پر، بعضے پانی برسانے پر، بعضے ماں کے پیٹ میں بچہ کی صورت بنانے پر، بعضے آدمیوں کی حفاظت پر ،بعضے روح قبض کرنے پر ،بعضے قبر میں سوال کرنے پر، بعضے عذاب پر، بعضے رسول علیہ السلام کے دربار میں مسلمانوں کے درود و سلام پہنچانے پر، بعضے انبیاء علیہم السلام کے پاس وحی لانے پر ۔
ملائکہ کو اللہ تعالیٰ نے بڑی قوت عطا فرمائی ہے وہ ایسے کام کر سکتے ہیں جسے لاکھوں آدمی مل کر بھی نہیں کر سکتے ۔ ان میں چار فرشتے بہت عظمت رکھتے ہیں۔ حضرت جبرائیل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل، حضرت عزرائیل علیہم السلام۔