Brailvi Books

کرسچین کا قبولِ اسلام
2 - 33
مَدَنی چینل
     مَحَلّے میں اگر مجوسی (آگ پوجنے والا)ہوٹل کھول لے تو ہر فرد کو یہ سمجھانا بہت دشوار ہو گا کہ اِس کافِر سے گوشت یا گوشت والی کوئی سی بھی غذا لیکر مت کھا ؤ کہ گناہ وحرام ہے۔ اَنسب طریقہ یہ ہے کہ اس مَحَلَّے کے اندر مسلمان کا ہوٹل کھول لیا جائے اگر ایسا کر لیاتو اب سمجھانا آسان ہو جائے گا کہ وہاں کے بجائے یہاں سے کھاؤ۔ اِسی طرح T.V. کا مُعامَلہ ہے آج شاید ہی کوئی گھر T.V. سے خالی ہواور ہر باشُعُور مسلمان یہ جانتا ہے کہ ہمارے معاشرے کی تباہی میں T.V.کا بہت اہم کردار ہے! مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی نے T.V.کی تباہ کاریوں کے خلاف اچھی خاصی مُہم چلائی لیکن کما حَقُّہٗ کامیابی نہ پائی ۔چونکہ ہزا ر میں سے تقریباً نوسوننانوے (999)افراد T.V.کے رسیا ہو چکے ہیں او ر غالب اکثریت دنیا و آخرت کی بھلائی بُرائی کی پرواہ کئے بغیر T.V. دیکھنے میں مشغول ہے ۔ T.V.ٰؓبینی میں ان کی دیوانگی کی حد تک دلچسپی کی وجہ سے شیطان ان کے کردار کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار پر بھی یلغار کر رہا ہے ۔ ابلیس کی تحریک پر اسلام ہی کا لُبادہ اوڑھ کر بعض لوگ اسلام کوماڈَرن انداز میں پیش کرنے کی مذموم سعی کررہے ہیں ، اسلام کی حقیقی روح مسلمانوں کے دلوں سے نکالی جا رہی ہے ۔اب اگر ہم مساجد وغیرہ میں T.V.کی
Flag Counter