Brailvi Books

کرنسی نوٹ کے شرعی احکام
86 - 199
چیزوں کا ذکر ہوا، لہٰذا اگر کسی علاقے میں پیسہ سے چھوٹی کرنسی رائج ہو،جیسا کہ ہمارے ہندوستان میں چھَدام (چوتھائی پیسہ) اور دَمڑی (پیسہ کا آٹھواں حصہ) رائج ہیں، نیز شرعِ مطہَّر میں پیسے سے کم قیمت کرنسی کا ذکر نہ ہونے سے یہ بات لازم نہیں آتی کہ جو مالیت یقینا ظاہر و بین
(Certainly Apparent And Well Exposed)
ہے اسے باطل کردیا جائے، یہ میرے نزدیک تحقیق ہے، اور حقیقت کا علم تو میرے ربّ -سبحانہ و تعالیٰ- کے پاس ہے اور وہی سب سے زیادہ علم والا ہے۔

سوال ۷ : اگر نوٹ کے بدلے کپڑے خریدے جائیں تو یہ بیع مطلق ہوگی یا مقایضہ ؟
ا لجو ا ب

    ہم بیان کرچکے ہیں کہ نوٹ ایک ثمنِ اصطلاحی ہے، لہٰذا اسے کپڑوں کے عوض بیچنا بیعِ مقایضہ
(Barter Sale)
 (ایسی خریدو فروخت جس میں متاع
(Chattel)
کے بدلے متاع بیچا جائے) نہیں، بلکہ بیع مطلق ہوگی اور اس صورت میں کوئی معین نوٹ دینا ضروری نہیں، بلکہ معیِّنہ مالیت کا کوئی بھی نوٹ دیا جاسکتا ہے، جیسا کہ پیسوں کے لین دین میں ہوتا ہے۔
Flag Counter