Brailvi Books

کرنسی نوٹ کے شرعی احکام
67 - 199
یا قیمت لگا کر سونے چاندی سے ملا دیا جائے جیسا کہ تجارتی سامان کا حکم ہے۔

سوال ۳ : کیا نوٹ کو مِہر میں دینا درست ہے ؟

 			ا لجو ا ب    

میں کہتا ہوں کہ اگر عقد ِنکاح کے وقت اس کی قیمت سات مثقال (دس درہم چاندی) کے برابر ہو تو اسے مِہر میں دینا درست ہے؛ کیونکہ مہر میں دی جانے والی شئے کی مالیت کم از کم دس درہم ہونا ضروری ہے، اور اس کی و جہ آپ گزشتہ بیان میں جان چکے ہیں، اور اگر نوٹ کی قیمت کم ہو تو مزید نوٹ ملا کر چاندی کی مذکورہ مقدار کو پورا کیا جائے گا، جیسے سامان کو مِہر رکھنے کی صورت میں کیا جاتا ہے۔



سوال ۴ : اگر کوئی اسے محفوظ مقام سے چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹنا واجب ہوگا یا نہیں ؟

 			ا لجو ا ب

    جب چوری میں ہاتھ کاٹے جانے کی دیگر شرائط پائی جائیں تو نوٹ چرانے پر ہاتھ کا ٹنا واجب ہے، میرا مطلب ہے کہ جب چور عاقل بالغ ہو، گونگا یا اندھا نہ ہو، اور نوٹ پوری حفاظت کی جگہ رکھا ہو، نیز چوری کے دن اور ہاتھ کاٹنے کے دن نوٹ کی قیمت مِہر والے دس کھرے درہموں
 (Silver Coins)
کے برابر ہو تو چور کا ہاتھ
Flag Counter