Brailvi Books

کرنسی نوٹ کے شرعی احکام
66 - 199
سوال ۲ : جب یہ نوٹ زکوٰۃ کے نصاب
 (Minimum Amount of Property Liable for Paying Zakat)
تک پہنچ جائیں اور ان پر سال گزر جائے تو ان پر زکوٰۃ فرض ہوگی یا نہیں ؟
("فتاوٰی قاری الھدایۃ"، مسألۃ في زکاۃ النقود، ص۲۹)
اور جو نوٹ زکوٰۃ کا سال مکمل ہونے سے پہلے ملے اسے اپنی جنس کے نصاب
ا لجو ا ب
جی ہاں۔۔۔۔۔۔ ! زکوٰۃ کی شرائط پائی جائیں تو نوٹ پر زکوٰۃ واجب ہے ؛کیونکہ آپ جان چکے ہیں کہ نوٹ بذاتِ خود ایک قیمت والا مال ہے۔ دستاویز یا قرض کی رسید نہیں کہ جب تک نصاب کا پانچواں حصہ قبضہ میں نہ آئے ،زکوٰۃ واجب نہ ہو؛کیونکہ قرض وغیرہ کی صورت میں جب تک نصاب کا پانچواں حصہ قبضہ میں نہ آئے زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی، اورنوٹ میں تجارت کی نیت کی بھی حاجت نہیں؛کیونکہ فتویٰ اس بات پر ہے کہ ثمنِ اصطلاحی جب تک رائج رہیں گے ان پر زکوٰۃ واجب ہے، بلکہ نوٹ سے تجارت کی نیت جدا ہو ہی نہیں سکتی؛کیونکہ لین دین کے بغیر ثمنِ اصطلاحی سے نفع لیا ہی نہیں جاسکتااور یہ بات بالکل ظاہر ہے۔

    "فتاویٰ علامہ قاری الہدایہ" میں ہے کہ فتویٰ اس بات پر ہے کہ" پیسے جب تک رائج رہیں گے ان پر زکوٰۃ واجب ہے بشرطیکہ وہ دو سو درہم (ساڑھے باون تولے) چاندی یا بیس مثقال(ساڑھے سات تولے) سونے کی قیمت کو پہنچے ہوں"۔
Flag Counter