(Minimum Amount of Property Liable for paying Zakat) تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو نوٹ پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں ؟
3۔ کیا اسے مہر میں دینادرست ہے؟
4 ۔اگر کوئی اسے محفوظ جگہ سے چوری کرے تو اسکا ہاتھ کاٹنا(۱) واجب ہوگایا نہیں؟
5۔ اگر کوئی شخص کسی کا نوٹ ضائع کردے تو اس کے بدلے میں نوٹ ہی دینا ہوگا یا چاندی کے روپے(۲) بھی دیئے جاسکتے ہیں؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔اگر کوئی دس درہم کے برابر یا اس سے زائد قیمت کی شئے کسی محفوظ مقام سے چوری کرے تو شریعت میں اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم ہے۔ اس کے تفصیل کتب فقہ میں ملاحظہ فرمائیں۔2۔۔۔۔اس زمانے میں روپے چاندی سے ، اشرفیاں سونے سے، اور پیسے عموما تانبے سے بنائے جاتے تھے۔