Brailvi Books

کرنسی نوٹ کے شرعی احکام
39 - 199
ہوگایا نہیں؟

جواب: نوٹ کی چوری میں ہاتھ کاٹا جائے گا جبکہ حدّ جاری ہونے کی دیگر شرائط بھی پائی جائیں ؛کیونکہ نوٹ "مال" ہے۔ یہ سوال بھی اسی لیے کیا گیا تھاکہ نوٹ کا "ما ل " ہونا متیقن ہوجائے ۔

سوال نمبر ۵: اگر کوئی شخص کسی کا نوٹ ضائع کردے تو اس کے بدلے میں نوٹ ہی دینا ہوگا یا چاندی کے روپے بھی دیئے جاسکتے ہیں؟

جواب: اس سوال سے بھی اس بات کی وضاحت طلب کرنا مقصود تھی کہ نوٹ رسید ہے یا ثمن اصطلاحی ؟کیونکہ قوانینِ شرعیہ کی رو سے صرف مال ہی کے ضائع کرنے پر تاوان لازم آتا ہے، چنانچہ اگر نوٹ مال ہوا تو تاوان ہوگا اور صرف رسید یا تمسک ہوا توتاوان لازم نہ ہوگا، نیز یہ کہ نوٹ کی ثمنیت چاندی کی ثمنیت کی طرح ہے یا اس سے درجے میں کم ہے، تواعلی حضرت، امام اہلسنت علیہ رحمۃ الرحمن نے جواباً ارشاد فرمایاکہ ـ"کوئی کسی کا نوٹ ضائع
 (Destruction)
کردے تو اس کے تاوان
 (Penalty)
میں نوٹ ہی دینا لازم آئے گا، اور ضائع کرنے والے کو خاص چاندی کا روپیہ ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا"۔ اعلی حضرت علیہ رحمۃ الرحمن کے اس جواب سے یہ بات واضح ہوئی کہ" نوٹ کے بدلے نوٹ ہی دیا جائے گا ؛کیونکہ تاوان کی ادائیگی میں یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ جب کسی چیز کا مثل
 (Similar Thing)
دیاجاناممکن ہوتو اس کی قیمت کی طرف پھرناجائز نہیں، ہاں! اگر مثلی چیز دینے پر قادرنہ ہوتو اس کا بدل بھی دیاجاناجائز ہے۔چنانچہ معلوم ہوا کہ چاندی نوٹ کا بدل ہوسکتی ہے"۔

سوال نمبر ۶: کیا اس نوٹ کو چاندی کے روپوں یا سونے کی اشرفیوں یا تانبے کے پیسوں
Flag Counter