Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
72 - 199
    ترجمہ کنزالایمان : " اوراﷲ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ سے پیدا کیا کہ کچھ نہ جانتے تھے" ۔

لہٰذا علماء کی تعظیم ان میں پیدا ہونے والے اس علم کے وصف
 (Description)
کی وجہ سے کی جاتی ہے جس کی وجہ سے انہیں خالق - عزوجل - اور مخلوق دونوں کے نزدیک وہ عزت حاصل ہوگئی جو پہلے حاصل نہ تھی، جب وہ کچھ نہ جانتے تھے تو جس طرح اس علم سے منقوش کاغذ کی قیمت اس میں لکھے گئے علم کی وجہ سے اتنی زیادہ ہوگئی بالکل اسی طرح نوٹ میں لکھائی اور اسٹامپ کی وجہ سے ایسی بات پیدا ہوگئی کہ لوگ نفع کی غرض سے اس کی طرف مائل ہوگئے اور اس کالین دین کرنے لگے ۔
مالیت کیلئے ضروری نہیں کہ وہ چیز ہر جگہ مال سمجھی جائے
نیز اس اعتراض کی کچھ حیثیت نہیں کہ :

"نوٹ تمام شہروں میں نہیں چلتا"؛کیونکہ نوٹ کے قیمت والا مال ہونے کے لئے اس کا تمام شہروں میں چلنا کسی کے نزدیک بھی ضروری نہیں، بلکہ مُہر والی اکثر چیزوں کا یہی حال ہے۔

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ یہاں "عرب شریف" میں چلنے والے سکے خمسے، عشرے اور ہللے" ہندوستان" میں بالکل نہیں چلتے! اسی طرح" ہندوستان" میں چلنے والے پیسے
Flag Counter