Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
68 - 199
کاٹاجائے گا؛کیونکہ ہم بیان کرچکے ہیں کہ نوٹ بذات خود ایک قیمت والامال ہے، لہٰذا اس میں مال کے تمام احکام نافذ ہونگے۔



سوال ۵ : اگر کوئی شخص کسی کا نوٹ ضائع
 (Destruct/Lose)
کردے تو بدلے میں نوٹ ہی دینا ہوگا یا چاندی کے روپے بھی دیئے جاسکتے ہیں؟

 			ا لجو ا ب

    اگر کوئی شخص کسی کا نوٹ ضائع کردے تو اسے اس کے بدلے میں نوٹ ہی دینا ہوگا اور ضائع کرنے والے کو چاندی کا روپیہ دینے پر مجبور نہیں کیا جائے گا؛ کیونکہ نوٹ کا لین دین گن کر ہوتا ہے اور ایک ہی کرنسی کے ایسے دو نوٹ جن کی مالیت بھی برابر ہو، ان دونوں میں کوئی فرق نہیں سمجھا جاتا، (مثلاً دس روپے کے پانچ نوٹ وہی مالیت رکھتے ہیں جو پانچ روپے کے دس اور ایک روپے کے پچاس نوٹ) ہاں البتہ !جب کرنسی مختلف علاقوں کی ہو اگرچہ حکومت ایک ہی ہو تو اکثر اوقات مالیت میں فرق آجاتا ہے ؛کیونکہ" الہ آباد" اور" کلکتہ" کا نوٹ" ہندوستان" کے شمال مشرقی علاقوں میں "بمبئی "کے نوٹ سے زیادہ چلتا ہے، اور اکثر اوقات ایک جگہ کا نوٹ دوسرے علاقے میں کچھ آنوں کی کمی سے لیا جاتا ہے، لہٰذا ان دو قسم کے دو نوٹوں کو برابر نہیں سمجھاجاتا جب تک دونوں کا چلن برابر نہ ہوجائے۔
Flag Counter