Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
51 - 199
دار ومدار اسی بات پر ہے کہ شریعتِ مطہرہ نے اس سے نفع اٹھانے سے منع نہ کیا ہو، جیسا کہ "فتاویٰ شامی "میں ہے۔
		مال کی تعریف
    اسی" فتاویٰ شامی "میں اصول فقہ کی معتبر کتاب" تلویح "کے حوالے سے لکھا ہے کہ "مال وہ چیز ہے جسے وقت حاجت کے لئے جمع کیا جائے اور مال کے لئے اس کا قیمت والا ہونا ضروری ہے"۔
 ( "ردّ المحتار"، کتاب البیوع، مطلب: في تعریف المال والملک المتقوم،ج۷، ص۸،)
     اور اسی" فتاویٰ شامی" میں "بحر الرائق" اور" الحاوی القدسی" کے حوالے سے منقول ہے کہ " آدمی کے علاوہ ہر وہ چیز مال کہلاتی ہے جسے آدمی کے فائدے کے لئے پیدا کیا گیا ہو اور اسے حفاظت سے رکھا جانا ممکن ہو اور آدمی اسے اپنی مرضی سے استعمال کرسکے"۔
 ( "ردّ المحتار"،کتاب البیوع، مطلب: في تعریف المال والملک المتقوم، ج۷،ص۸،)
	نوٹ کا جزئیہ
محقق علی الاطلاق علامہ ابن الھمام "فتح القدیر" (۱)میں فرماتے ہیں کہ" اگر کوئی اپنے کاغذ کا ایک ٹکڑا ہزار روپے میں بیچے تو یہ بیع بلا کراہت جائزہے"۔
 ("فتح القدیر"، کتاب الکفالۃ، قبیل فصل في الضمان، ج۶، ص۳۲۴)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔۔۔۔۔۔ فقہ حنفی کی مشہور کتاب" ہدایہ" کی شرح۔
Flag Counter