6۔کیا اس نوٹ کو چاندی کے روپوں یا سونے کی اشرفیوں یا تانبے کے پیسوں کے بدلے میں بیچنا جائز ہے؟
7 ۔اگر نوٹ کے عوض کپڑے خریدے جائیں تو یہ خرید و فروخت بیع مطلق(۱ ) ہوگی یا مقایضہ( ۲)؟
8۔ کیا اس نوٹ کو بطورِ قرض دینا جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو ادائیگیِ قرض کے وقت نوٹ ہی واپس کئے جائیں گے یا چاندی کے روپے بھی دیئے جاسکتے ہیں؟
9۔ کیا کرنسی نوٹ کو چاندی کے روپوں کے بدلے میں ایک معین مدت تک کے لئے بطورِ قر ض بیچنا جائز ہے؟
10 ۔کیا اس نوٹ میں بیعِ سَلم(۳)جائز ہے۔
11۔ کیا نوٹ کو اس کی مالیت سے کم یا زیادہ قیمت کے بدلے بیچنا جائز ہے، مثلاً بارہ کا نوٹ دس یا بیس کے نوٹ کے عوض بیچنا ؟
12۔ جب ایک شخص زید دوسرے شخص عمرو سے قرض لینا چاہے تو عمرو کہے کہ چاندی کے