Brailvi Books

کفل الفقیہ الفاھم فی احکام القرطاس الدراھم
42 - 199
لئے ادھار بیچنا جائز ہے ؟

جواب: نوٹ کو چاندی کے دراہم کے بدلے میں ادھار بیچنا جائز ہے جب کہ اسی مجلس میں نوٹ پر قبضہ کرلیا جائے تاکہ طرفین دَین کے بدلے دَین بیچ کر جدا نہ ہوں چنانچہ اس موقف پر سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے کتبِ فقہیہ کی روشنی میں زبردست دلائل دیے اور اس مسئلے کے متعلق پوری فقہ حنفی کا نچوڑ بیان کرکے رکھ دیا ،بہرحال اس سوال کے جواب میں آپ علیہ رحمۃ الرحمن نے جس انداز میں دلائل کے انبار لگائے ہیں وہ آپ کی فقہی مہارت تامہ کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ 

سوال نمبر ۱۰: کیا اس نوٹ میں بیع سلم
(V.alivrer)
جائز ہے؟

جواب: شرعی اصول و قوانین کی روشنی میں ثمن میں بیع سلم جائز نہیں؛ کیونکہ یہ متعین نہیں ہوتے، اور اسی و جہ سے سوناچاندی میں بھی بیع سلم جائز نہیں ہے،اور نوٹ بھی ثمن اصطلاحی ہیں،لہذااس اعتبار سے ان میں بیع سلم جائز نہیں ہونی چاہیے مگر سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے فرمایاکہ" نوٹ میں بیع سلم جائز ہے کیونکہ جب ان کی ثمنیت باطل کردی جائے تو یہ کاغذ کے ٹکڑے ہونے کی وجہ سے متعین ہوجائیں گے، ہاں البتہ! امام محمد رحمۃ اﷲ علیہ سے ایک روایتِ نادرہ "بحر" میں اس کے خلاف آئی ہےـ"۔ پھر آپ علیہ رحمۃ الرحمن نے اس موقف پر بھی "ہدایہ شریف" ،

" فتح القدیر" ،"درمختارــ" اور دیگر کتب فقہیہ کی روشنی میں بحث کی، نیز دلائلِ عقلیہ و نقلیہ سے امام اعظم ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف رحمہما اﷲ کے اِثبات کو امام محمدرحمہ اﷲ کے انکار پر ترجیح دی، اور ثابت کیا کہ اس باب میں فتویٰ شیخین رحمہما اﷲ کے قول پر دینا چاہیے۔ 

سوال نمبر ۱۱: کیا نوٹ کو اس کی مالیت سے کم یا زیادہ قیمت کے بدلے بیچنا جائز ہے؟ مثلاً
Flag Counter