Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
80 - 80
(۷)برائے رِزق اور ادائے قرض (دو اوراد)
(الف) یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ پانچ سو بار ،(اوّل وآخر گیارہ بار دُرود شریف) یہ عمل نَمازی اسلامی بھائی یا اسلامی بہن بعدنَمازِ عشاء ننگے سر کھُلے آسمان تلے کھڑے کھڑے پڑھیں۔(ایسی جگہ پر یہ عمل کیجئے جہاں نامحرم پر اور کسی کے گھر کے اند ر نظر نہ پڑے)

(ب)یابَاسِطُروزانہ بعدنَمازِ فجر دُعاء کے بعد دَس بار (اوّل آخر ایک بار دُرود شریف) پڑھ کر دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لیں۔

مَدَنی نُکتہ:اے کاش ! روزی میں کثرت کی مَحبَّت کے بدلے ہم نیکیوں میں برکت کی حسرت کر تے اور اس کے لئے بھی کو ئی وِردکر تے ۔

مَد َنی مشورہ: وِرد شروع کرنے سے پہلے کسی سنّی عالم یا قاری صاحب کو سنادیجئے ۔

مَدَنی التِجاء۔اِس رسالے میں دیا ہوا کوئی بھی وِرد کرنا چاہیں تو شروع کرنے سے قبل سرکارِ غوثِ اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم کے ایصالِ ثواب کیلئے گیارہ یا ایک سو گیارہ روپے کی اور کام ہوجانے کی صورت میں سرکارِاعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کے ایصالِ ثواب کیلئے (کسی سنّی عالم کے مشورے سے) 25یا 125روپے کی اسلامی کتابیں تقسیم کیجئے ۔(رقم کم و بیش کرنے میں مضایقہ نہیں)
Flag Counter