Brailvi Books

خود کُشی کا علاج
1 - 80
خود کُشی کا علاج    (1)
شاید نَفس و شیطان رُکاوٹ ڈاليں مگر آپ یہ رسالہ پورا پڑھ کر اپنی آخِر ت کا بَھلا کیجئے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرتِ اُبَیِّ بن کَعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی کہ میں(سارے ورد،وظیفے ، دعائیں چھوڑ دوں گااور) اپنا سارا وقت دُرُود خوانی میں صَرف کرونگا۔ تو سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:ــ''یہ تمہاری فِکروں کودُور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ مُعاف کر دئیے جائیں گے ۔''
     (سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج۴ص۲۰۷حدیث۲۴۶۵دار الفکر بیروت)
لائیں گے میری قبر میں تشریف مصطَفےٰ 	                      عادت بنا رہاہوں دُرُود و سلام کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

۱؎ یہ بیان امیر اہلسنت(دامت برکاتہم العالیہ) نے تبلیغ قراٰن وسنت کی عا لمگیرغیر سیاسی تحریک،دعوت اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی اجتماع (۹، ۱۰ ،۱۱ شعبان المعظم ۱۴۲۵؁ ھ مدینۃالاولیاء ملتان)میں شبِ اتوار فرمایا ۔ ضروری ترمیم کے ساتھ تحریراً حاضر خدمت ہے ۔                  مجلسِ مکتبۃ المدینہ
Flag Counter