Brailvi Books

خوفناک جادو گر
11 - 26
فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جب تم مُرسلین (علیھم السلام ) پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
 حَلق سے نیچے اُترا، خواجہ صاحِب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دل کی کیفیت یکدم بدل گئی اور دل دنیا سے اُچاٹ ہوگیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے باغ، پن چکی اور سازو سامان بیچ ڈالا ،ساری قیمت فُقَراء ومساکین میں تقسیم کردی اورحُصولِ علمِ دین کی خاطِر راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے مسافِر بن گئے۔
(مرآۃ الاسرار ص593،تاریخ فرشتہ ج2ص730)
 اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پر بے حساب کرم نَوازیاں فرمائیں اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام کے پیشوا اور ہندوستان کے بے تاج بادشاہ بن گئے۔     اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
خُفْتَگانِ شبِ غفلت کو جگا دیتا ہے 

سالہا سال وہ راتوں کا نہ سونا تیرا
(6)غیب کی خبر
    ایک روز حضرتِ سیِّدُنا غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ، حضرتِ سیِّدُنا شیخ
Flag Counter