اس باب کی خاصیات درج ذیل ہیں:
(۱)تعمل(۲)موافقت(۳)ابتداء(۴)اتخا ذ(۵)سلب مأخذ (۶) تدریج (۷)صیرورت (۸)تحول (۹) مطاوعت(۱۰)طلب مأخذ(۱۱)لبس مأخذ (۱۲)اخراج مأخذ (۱۳) تجنب (۱۴)تکلف (۱۵)تحویل (۱۶) حسبان (۱۷)تطلیہ ۔
(۱)۔۔۔۔۔۔تعمل:
مثال معنی مأخذ مدلول مأخذ
تَتَرَّسَ مُجَاھِدٌ مجاھد ڈھال کو کام میں لایا تِرْسٌ ڈھال
اس مثال میں فاعل (مجاہد) مأخذ( ڈھال )کو اپنے کام میں لایاہے ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔موافقت: تفعل کا کسی باب کے ہم معنی ہونا۔اور با ب تفعل درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے:
۱۔موافقت کَرُمَ یَکْرُمُ:با ب تفعل کا باب کرم یکرم کے ہم معنی ہونا۔جیسے: