Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
52 - 136
حاجب کا یہ کہنا "ومن ثمۃ کان لازما " کہ اسی وجہ سے یہ باب لازم ہوتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ وصفِ فطری و خلقی اپنے مُتَعَلَّق کے ساتھ دائمی و لازمی ہوتا ہے اور اس کے غیر کی طرف تجاوز نہیں کرتا۔

تنبیہ:

    کئی افعال ایسے ہیں جو باب سَمِعَ یَسْمَعُ اور باب کَرُمَ یَکْرُمُ دونوں سے آتے ہیں،اگر باب سَمِعَ سے آئیں تووہ عارضی صفت کوظاہر کریں گے،اور اگر باب کَرُمَ یَکْرُم سے آئیں تو مستقل صفت کو ظاہر کریں گے۔جیسے:بَخُلَ یَبْخُلُ کا معنی ہے کنجوس ہونا اور بَخِلَ یَبْخَلُ کا معنی ہے کنجوسی سے کام لینا ۔اول الذکر مستقل عادت کو جبکہ ثانی الذکر عارضی حالت کو ظاہر کرتا ہے 

اس باب کی درج ذیل خاصیات ہیں:

(۱)تعمل(۲)موافقت(۳)کثرت مأخذ (۴)بلوغ (۵)صیرورت (۶) تألم مأخذ (۷) تحول (۸) تعجب (۹) لزوم ۔

(1)۔۔۔۔۔۔ تَعَمُّلْ :

مثال 		معنی			مأخذ		مدلولِ مأخذ

عَرُفَ زَیْدٌ	زید نے خوشبو استعمال کی	                           عَرْفٌ 		                       خوشبو

    اس مثال میں فاعل(زید)نے مأخذ(خوشبو ) کو استعمال کیاہے ۔ 

(2)۔۔۔۔۔۔ موافقت :

    باب کَرُمَ یَکْرُ مُ درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے:

۱۔موافقتِ سَمِعَ یَسْمَعُ :