| خاصیات ابواب الصرف |
اس باب کی خاصیات در ج ذیل ہیں: (۱)۔۔۔۔۔۔موافقت (۲)۔۔۔۔۔۔مطاوعت (۱)۔۔۔۔۔۔موافقت:باب اِفْعِنْلاَل درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے: ۱۔موافقت فَعْلَلَ:باب اِفْعِنْلاَل کا باب فَعْلَلَ کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
قَرْصَعَ زَیْدٌ وَاِقْرَنْصَعَ زَیْدٌ:
زید سردی سے سکڑ گیا۔ یہ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۲۔موافقت تَفَعْلَلَ: باب اِفْعِنْلاَل کا باب تَفَعْلَلَ کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
تَفَرْقَعَ وَاِفْرَنْقَعَ
یعنی انگلیوں کاچٹخنا۔ یہ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ (۲)۔۔۔۔۔۔مطاوعت فَعْلَلَ: باب فَعْلَلَ کے بعد باب اِفْعِنْلاَل کا اس غرض سے آناتاکہ یہ ظاہر ہو کہ پہلے فعل کے فاعل نے اپنے مفعول پر جو اثر کیا تھا مفعول نے اس اثر کو قبول کرلیاہے۔جیسے:
ثَعْجَرَہ، زَیْدٌ فَاِثْعَنْجَرَ:
زید نے اس کا خون بہایا تو وہ خون ریختہ ہوگیا۔