Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
115 - 136
    اس مثال میں فاعل (ھندہ) نے مفعول (شعرھا)کو مأخذ( زنجیر) کی طرح بنادیاہے۔

(۱۴)۔۔۔۔۔۔ تخلیط:

مثال				معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

عَثْکَلَ وَلِیْدٌ الْھَوْدَج	ولید نے ہودج کو جھالر سے مزین کیا               	عَثْکُوْلَۃٌ	                     جھالر

اس مثال میں فاعل(ولید) نے مفعول( الھودج) کو مأخذ( جھالر) سے مزین کردیا۔ 

(۱۵)۔۔۔۔۔۔اخراج مأخذ: 

مثال			معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

مَخْمَخَ مَحْمُوْدٌ الْعَظْمَ	محمود نے ہڈی سے گودا نکالا	                      مُخٌّ	                    	گودا

    اس مثال میں فاعل( محمود) نے مفعول (العظم) سے مأخذ (گودا)نکال دیا۔ 

(۱۶)۔۔۔۔۔۔الباس مأخذ: 

مثال			معنی			مأخذ		مدلول مأخذ	

بَرْقَعَتِ الْاُمُّ بِنْتَھَا	ماں نے اپنی بیٹی کوبرقع پہنایا	                      بُرْقَعٌ	                  	برقعہ

    اس مثال میں فاعل (الام) نے مفعول (بنتھا) کو مأخذ( برقعہ) پہنایا۔