Brailvi Books

خاصیات ابواب الصرف
114 - 136
    اس مثال میں فاعل (بکر) مأخذ( ضعف ِبصارت)والاہوگیا۔ 

(۱۰)۔۔۔۔۔۔ تطلیہ:

مثال				معنی		مأخذ	مدلول مأخذ

قَطْرَنَ زَیْدٌ الْبَعِیْرَ		زید نے اونٹ کو تار کول ملا	قطران	 تارکول

    اس مثال میں فاعل (زید)نے مفعول( البعیر)کے جسم پر مأخذ (تارکول) جو بعض درختوں سے بنایاجاتاہے ملا۔

(۱۱)۔۔۔۔۔۔مبالغہ: 

مثال		معنی			مأخذ		مدلول مأخذ

عَجْعَجَ عَمْروٌ	عمرو بہت چیخا		                     عَجْعَجَۃٌ	                   	چیخ

    اس مثال میں عجعجۃ یعنی چیخ مأخذہے ،اور اسی مأخذ کی کیفیت میں کثرت مثال مذکور میں بیان ہوئی ۔ 

(۱۲)۔۔۔۔۔۔ قصر: جیسے: بَسْمَلَ زَیْدٌ: زید نے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھی۔

    اس مثال میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے والے کے فعل کو بیان کرنے کے لئے اس طویل جملے کی بجائے صرف بَسْمَلَ زَیْدٌ کہہ دیاجاتا ہے جس سے کلام میں اختصار پیداہوجاتاہے اوراس اختصار پیدا کر نے کانام قصر ہے۔ 

(۱۳)۔۔۔۔۔۔ تحویل: 

مثال			معنی 			                       مأخذ                   		مدلول مأخذ

زَرْفَنَتْ ہِنْدَۃُ شَعْرَھَا	ہندہ نے اپنے بالوں کو زنجیر کی طرح بنایا 	زِرْفِیْنٌ		زنجیر