| خاصیات ابواب الصرف |
اس باب کی درج ذیل خاصیات ہیں: (۱)موافقت(۲) لزوم (۳)مبالغہ(۴)بلوغ(۵)مطاوعت(۶) تدریج۔ (۱)۔۔۔۔۔۔موافقت:باب افعیعال درج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے: ۱۔موافقت سَمِعَ یَسْمَعُ: باب اِفْعِیْعَال کا باب سَمِعَ یَسْمَعُ کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
شَرِقَتِ الْعَیْنُ وَاِشْرَوْرَقَتِ الْعَیْنُ:
آنکھ سرخ ہوگئی۔ دونوں فعلوں کا معنی ایک ہے۔ ۲۔موافقت اِنْفِعَال: باب اِفْعِیْعَال کا باب اِنْفِعَالکے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
اِنْعَصَبَ وَاِعْصَوْصَبَ :
وہ سخت ہوا۔ یہ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۳۔موافقت إِفْعَال: باب اِفْعِیْعَال کا باب إِفْعَال کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
أَعْشَبَ الْقَوْمُ وَ اِعْشَوْشَبَ الْقَوْمُ:
قوم سبز گھاس والی جگہ پر پہنچ گئی۔ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۴۔موافقت تَفَعُّل: باب اِفْعِیْعَال کا باب تَفَعُّل کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
تَخَشَّنَ وَاِخْشَوْشَنَ :
وہ سخت کھردرا ہوا۔ دونوں باب ہم معنی ہیں۔ (۲)۔۔۔۔۔۔لزوم: باب اِفْعِیْعَال کامفعول بہ کی ضرورت سے مستغنی ہونا ۔مگر یاد رہے کہ یہ خاصہ اس باب کاغالب واکثر طور پرہے اور قلیل طور پریہ باب متعدی بھی ہوتا ہے۔جیسے:
اِعْرَوْرٰی زَیْدٌ الْفَرَسَ:
زید عریاں یعنی ننگی