| خاصیات ابواب الصرف |
ان ابواب کی درج ذیل خاصیات ہیں: (۱)موافقت(۲)لزوم(۳)مبالغہ(۴)لون(۵)عیب (۱)۔۔۔۔۔۔موافقت:باب اِفْعِلَال اوراِفْعِیْلَال درج ذیل ابواب کی موافقت کرتے ہیں: ۱۔موافقت سَمِعَ یَسْمَعُ: باب اِفْعِلَال اوراِفْعِیْلَال دونوں کا باب سَمِعَ یَسْمَعُ کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
حَوِلَتْ عَیْنُہ، وَاِحْوَلَّتْ وَاِحْوَالَّتْ عَیْنُہ،
اس کی آنکھ بھینگی ہوگئی۔یہ تینوں ابواب ہم معنی ہیں۔ ۲۔موافقت إِفْعَال: باب اِفْعِلَال اوراِفْعِیْلَال دونوں کا باب إِفْعَال کے ہم معنی ہونا۔جیسے:
أَزْرَقَتْ عَیْنُہ وَاِزْرَقَّتْ،وَاِزْرَاقَّتْ عَیْنُہ، :
اس کی آنکھ نیلگوں ہوئی۔یہ تینوں ابواب ہم معنی ہیں۔ نوٹ: یہ بات یاد رہے کہ لزوم ومبالغہ ان دونوں ابواب کے خاصہ لازمہ ہیں اور لون وعیب ان کے خاصہ اکثریہ ہیں۔ (۲)۔۔۔۔۔۔لزوم: باب اِفْعِلَال کا فعل لازم ہو کر استعمال ہونا۔جیسے: اِحْمَرَّ الثَّوْبُ: کپڑا سرخ ہوا۔ یہ فعل لازم ہو کر استعمال ہوا ہے۔ (۳)۔۔۔۔۔۔مبالغہ: مثال معنی مأخذ مدلول مأخذ اِشْہَبَّ وَاِشْہَابَّ الْفَرَسُ گھوڑا بہت سفید ہوا شَہْبٌ سفید