| خاصیات ابواب الصرف |
اس باب کی خاصیات درج ذیل ہیں: (۱) موافقت (۲) مطاوعت (۳) ابتداء (۴) لزوم (۵) بلوغ مکانی (۶) یطاوع افعل۔ (۱)۔۔۔۔۔۔موافقت:باب اِنْفِعَالدرج ذیل ابواب کی موافقت کرتاہے: ۱۔موافقت نَصَرَ یَنْصُرُ:باب اِنْفِعَال کا باب نَصَرَ یَنْصُرُ کے ہم معنی ہونا۔ مثال:
زَقَبَ واِنْزَقَبَ الْجَرْدُ فِی الْجُحْرِ:
چوہا سوراخ میں داخل ہوگیا ۔دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۲۔موافقت سَمِعَ یَسْمَعُ:باب اِنْفِعَال کاباب سَمِعَ یَسْمَعُ کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
قَدِعَ زَیْدٌ وَاِنْقَدَعَ زَیْدٌ:
زید رُک گیا۔ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۳۔موافقت إِفْعَال: باب اِنْفِعَال کا باب إِفْعَال کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
أَمْعَلَتِ النَّاقَۃُ وَاِنْمَعَلَتِ النَّاقَۃُ:
اونٹنی تیز دوڑی۔ یہ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔ ۴۔موافقت تَفَعُّل:باب اِنْفِعَال کاباب تَفَعُّل کے ہم معنی ہونا۔ جیسے:
تَمَزَّقَ الثَّوْبُ وَاِنْمَزَقَ الثَّوْبُ:
کپڑا پھٹ گیا۔ دونوں فعل ہم معنی ہیں۔