عَزَّوَجَلَّ وہ کھانا اُس کے پیٹ میں نُور ہوگا اور بیماری دُور ہوگی ۔یا
(13) ہر لقمہ سے قبل'' اللہ''یا'' بِسمِ اللہ ''کہتے جائیے تاکہ کھانے کی حرِص ذِکرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے غافِل نہ کردے ۔ہر دو لقمہ کے درمیان اَلحمدُ لِلّٰہ، یا واجِدُ اور بِسمِ اللہ کہتے جایئے، اِس طرح ہر لقمہ کا آغاز بِسمِ اللہ سے، بیچ میں یا واجِدُ اور ختم ِ لُقمہ پرحَمد کی ترکیب ہو جائے گی۔(اگر کھانے میں کچّی پیاز ، کچّا لہسن ، کچّی مُولی وغیرہ کوئی بدبودار چیز شامل ہو تو ادب کا تقاضاہے اب بدبودار مُنہ سے ذکراللہ نہ کریں اگرچہ ذکر اللہ کرنا جائز ہے۔
(14)مِٹّی کے برتن میں کھانا اَفضل ہے کہ''جو اپنے گھر میں مِٹّی کے برتن بنواتا ہے فِرِشتے اُس گھر کی زِیارت کرنے آتے ہیں۔