کھانے کا اِسلامی طریقہ |
سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:اے لوگو ! بے شک بروزِ قِیامت اسکی دَہشتوں اور حساب کتاب سے جلد نَجات پانے والا شخص وہ ہوگاجس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُودشریف پڑھے ہوں گے ۔
(فردوسُ الاخبار ج۵ص۳۷۵ حدیث ۸۲۱۰ دار الکتب العربی، بیروت )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کھانے کی نیّت کر لیجئے
(1)کھانے سے مقصود حُصولِ لَذّت اور خواہِش کی تکمیل نہ ہو بلکہ کھاتے وقْت یہ نیّت کرلیجئے :''میں اللہ عزَّوَجَلَّ كی عِبادت پر قوَّت حاصِل کرنے کیلئے کھا رہا ہوں۔''یاد رہے ! کھانے میں عبادت پر قوّت حاصِل کرنے