| کرسچن مسلمان ہوگیا |
اس وقت میں اپنے حلقے میں ذیلی مشاورت کے نگران کی حیثیت سے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی کوشش میں مصروف ہوں ۔
عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول ہے فیضانِ غوث و رضا مَدَنی ماحول
سلامت رہے یا خدا مَدَنی ماحول بچے نظرِبد سے سدا مَدَنی ماحول
سنور جائیگی آخِرت ان شاءَ اللہ
تم اپنا ئے رکھو سدا مَدَنی ماحولصَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(15) مسجد بنانے کی نیت کر لی
مرکز الاولیاء لاہور(پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ عَلاقے سبزہ زار میں ایک میدان میںV.C.D.اجتماع منعقد کیا گیا ۔ الوداعِ رمضان کے پُرسوز مناظر دیکھ کر شرکاء اجتماع رونے لگے ۔ جب اجتماع اختتام کو پہنچا تو الحمدللہ عَزَّوَجَلّ اہلِ محلہ اتنے متأثر ہوچکے تھے کہ انہوں نے اس میدان کے قریب مسجد بنانے کا اعلان کردیا ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد