Brailvi Books

کراماتِ فاروقِ اعظم
43 - 48
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’کرم یا رَسولَ اللہ‘‘کے تیرہ حُرُوف کی نسبت سے پانی  پینے کے 13 مَدَنی پھول
            ٭دوفرامَینمصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  : {۱}اونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مت پیو، بلکہ دو یا تین مرتبہ (سانس لے کر) پیو اور پینے سے قبل بِسْمِ اﷲ پڑھو اور فراغت پر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کہا کرو( تِرمِذی ج۳ ص۳۵۲ حدیث ۱۸۹۲){۲} نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے برتن میں سانس لینے یا اس میں پھونکنے سے مَنْع فرمایاہے ۔ (ابوداوٗد ج۳ص ۴۷۴ حدیث۳۷۲۸ )مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت  حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں  :  برتن میں سانس لینا جانوروں کا کام ہے نیزسانس کبھی زہریلی ہوتی ہے اِس لیے برتن سے الگ منہ کر کے سانس لو ، (یعنی سانس لیتے وقت گلاس منہ سے ہٹا لو)گرم دودھ یا چائے کو پھونکوں سے ٹھنڈا نہ کرو بلکہ کچھ ٹھہرو ، قدرے ٹھنڈی ہو جائے پھر پیو ۔ (مراٰۃ ج۶ ص ۷۷ )البتّہ دُرودِ پاک وغیرہ پڑھ کر بہ نیّتِ شفا پانی پر دم کرنے میں حَرَج نہیں ٭  پینے سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھ لیجئے ٭چوس کرچھوٹے چھوٹے گُھونٹ پئیں ، بڑے بڑے گُھونٹ پینے سے جِگر(LEAVER) کی بیماری پیدا ہوتی ہے ٭پانی تین سانس میں پئیں ٭بیٹھ کر اورسیدھے ہاتھ سے پانی نوش کیجئے ٭ لَوٹے وغیرہ سے وُضو کیا ہو تو اُس کا بچا ہوا پانی پینا 70 مرض سے شِفا ہے کہ یہ آبِ زم زم