Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
91 - 342
صاحب باطن تھے اس لئے انہوں نے اپنی نگاہ کرامت سے شخص مذکور کی آنکھوں میں اس کے گناہ کے اثرات کو دیکھ لیااوراس کی آنکھوں کو اس لئے زناکار کہا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ
"زنا العینین النظر"(1)
یعنی کسی اجنبی عورت کو بری نیت سے دیکھنایہ آنکھوں کا زنا ہے ۔ واللہ  تعالیٰ اعلم
ہاتھ میں کینسر(2)
حضرت عبداللہ  بن عمررضی اللہ  تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت عثمان
1…المستد رک علی الصحیحین،کتاب التفسیر، تفسیرسورۃ النجم، باب توضیح معنی        الا اللمم، الحدیث:۳۸۰۳،ج۳،ص۲۷۷

2…تنبیہ:ہماری تحقیق کے مطابق حضرت سیدنا جہجاہ بن سعید غفاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ صحابیِ رسول  ہیں اور ہمیں کسی کا بھی کوئی قول ایسا نہیں ملا جس میں انکے صحابی ہونے کی نفی ہو لہذا انکے لئے ایسے الفاظ ہرگز استعمال نہ کئے جائیں.

مصنف کی طرف سے عذر:کسی عام مسلمان سے بھی یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کسی صحابی کے بارے میں جان بوجھ کرکوئی  نازیبا کلمہ استعمال کرے۔ یقیناً حضرت مصنف علیہ الرحمۃ کے علم میں نہ ہوگا کہ یہ صحابی ہیں کیونکہ یہاں جو معاملہ تھا وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ  تعالی عنہ کے عصا کے توڑنے کا تھا جس کی وجہ سے شاید مصنف سے تسامح ہوگیا ورنہ وہ ہرگز ایسی بات صحابی رسول کیلئے نہ لکھتے کیونکہ مصنف نے خود اپنی کتب میں صحابہ کرام علیہم الرضوان کے فضائل بیان فرمائے ہیں جوکہ ان کے راسخ سنی صحیح العقیدہ اور عاشقِ صحابہ کرام علیہم الرضوان ہونے کی دلیل ہے ۔ صحابۂ کرام(علیہم الرضوان)کے بارے میں اسلامی عقیدہ:صحابۂ کرام علیہم الرضوان کے متعلق اہلسنت کا  موقف ہے کہ(۱)صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنھم کے باہم جو واقعات ہوئے، ان میں پڑنا حرام، حرام،
Flag Counter