Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
83 - 342
فَنَبِیُّ اللّٰہِ حَیٌّ یُّرْزَقُ(1)
(یعنی اللہ  تعالیٰ کے نبی زندہ ہیں اوران کور وزی بھی دی جاتی ہے۔)
جوکہہ دیا وہ ہوگیا
ربیعہ بن امیہ بن خلف نے امیرالمؤمنین حضرت عمررضی اللہ  تعالیٰ عنہ سے اپنا یہ خواب بیان کیاکہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے کہ میں ایک ہرے بھرے میدان میں ہوں پھر میں اس سے نکل کر ایک ایسے چٹیل میدان میں آگیا جس میں کہیں دور دورتک گھاس یادرخت کا نام و نشان بھی نہیں تھا اورجب میں نیند سے بیدار ہوا تو واقعی میں ایک بنجر میدان میں تھا۔ آپ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تو ایمان لائے گا ، پھرا س کے بعد کافر ہوجائے گا اورکفرہی کی حالت میں مرے گا ۔ اپنے خواب کی یہ تعبیر سن کر وہ کہنے لگا کہ میں نے کوئی خواب نہیں دیکھا ہے ،میں نے یوں ہی جھوٹ موٹ آپ سے یہ کہہ دیا ہے ۔ آپ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ نے یہ فرمایا کہ تو نے خواب دیکھا ہو یا نہ دیکھا ہو مگر میں نے جو تعبیردی ہے وہ اب پوری ہوکر رہے گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ مسلمان ہونے کے بعد اس نے شراب پی اور امیر المؤمنین رضی اللہ  تعالیٰ عنہ نے اس کو درہ مار کر سزادی اور اس کو شہر بدر کر کے خیبر بھیج دیا۔وہ ظالم وہاں سے بھاگ کر روم کی سرزمین میں چلا گیا اور وہاں جاکر وہ مردود نصرانی ہوگیا اورمرتد ہوکر کفر ہی کی حالت میں مرگیا۔ (2)
(ازالۃ الخفاء،مقصد ۲،ص۱۷۰ )
لوگوں کی تقدیر میں کیاہے؟
عبداللہ  بن مسلمہ کہتے ہیں کہ ہمارے قبیلہ کا ایک وفد امیرالمؤمنین حضرت عمر رضی اللہ  تعالیٰ عنہ کی بارگاہ خلافت میں آیا تو اس جماعت میں اشترنام کا ایک شخص بھی تھا۔
1۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ،کتاب الجنائز،باب ذکر وفاتہ ...الخ،الحدیث:۱۶۳۷،ج۲،ص۲۹۱

2۔۔۔۔۔۔ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء، مقصد دوم، الفصل الرابع،ج۴،ص۱۰۱
Flag Counter