Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
72 - 342
اور ان شاء اللہ تعالیٰ یہ خبثاء بھی دونوں جہان کی لعنتوں میں گرفتار ہوکر دنیا میں مسخ ہو کر خنزیر وبندراورکتے بنادیئے جائیں گے اورآخرت میں قہر قہار وغضب جبار میں گرفتار ہوکر عذابِ نارپاکر ذلیل وخوار ہوجائیں گے ۔

    حضرات اہل سنت کو لازم ہے کہ تمام گمراہ فرقوں کی طرح روافض وخوارج سے بھی اسی طرح مقاطعہ رکھیں اوران سے الگ تھلگ رہیں کیونکہ یہ سب فرقے جو شان رسالت ودربار صحابیت وبارگاہ اہل بیت میں گستاخیاں کرتے ہیں یقینابلاشبہ یہ سب کے سب جہنمی ہیں اوریہ لوگ جہاں بھی اورجس مجلس میں بھی رہیں گے ان پر خدا کی پھٹکارپڑتی رہے گی اورظاہر ہے کہ جو ان کے پاس بیٹھے گا اوران سے میل جول رکھے گا ان پر اترنے والی پھٹکار سے اس کو بھی ضرورکچھ نہ کچھ حصہ مل جائے گا۔ لہٰذا خیریت اسی میں ہے کہ آگ سے دور ہی رہے ورنہ اگرجلنے سے بچیں گے تو کم از کم اس کی آنچ سے نہ بچ سکیں گے ۔ خداوند کریم حضرات اہل سنت کے ایمان کی حفاظت فرمائے ۔ آمین۔
 (۲) حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    خلیفۂ دوم جانشین پیغمبر حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت ''ابوحفص'' اورلقب ''فاروق اعظم''ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اشرافِ قریش میں اپنی ذاتی وخاندانی وجاہت کے لحاظ سے بہت ہی ممتاز ہیں ۔ آٹھویں پشت میں آ پ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خاندانی شجرہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے شجرۂ نسب سے ملتاہے ۔آپ واقعہ فیل کے تیرہ برس بعد مکہ مکرمہ میں پیداہوئے اوراعلان نبوت کے چھٹے سال ستائیس برس
Flag Counter