Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
43 - 342
(عابدوں کا انار)کہنے لگے۔(1)(حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۶)
(۷)شفائے امراض
    اولیائے کرام کے لیے اس کرامت کا ثبوت بھی بکثرت کتابو ں میں مرقوم ہے، چنانچہ حضرت سری سقطی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا بیان ہے کہ ایک پہاڑ پر میں نے ایک ایسے بزرگ سے ملاقات کی جواپاہجوں، اندھوں اوردوسرے قسم قسم کے مریضوں کو خدا عزوجل کے حکم سے شفایاب فرماتے تھے ۔(2) (حجۃ اللہ،ج۲،ص۸۵۷)
(۸)جانوروں کا فرماں بردارہوجانا
    بہت سے بزرگوں نے اپنی کرامت سے خطرناک درندوں کو اپنا فرمانبردار بنالیا تھا۔ چنانچہ حضرت ابو سعیدبن ابی الخیرمیہنی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے شیروں کو اپنااطاعت گزار بنارکھا تھا اوردوسرے بہت سے اولیاء شیروں پر سواری فرماتے تھے جن کی حکایات مشہور ہیں۔(3)(حجۃ اللہ ،ج۲،ص۸۵۷)
(۹)زمانہ کا مختصرہوجانا
    یہ کرامت بہت سے بزرگوں سے منقول ہے کہ ان کی صحبت میں لوگوں کو ایسا محسوس ہوا کہ پورادن اس قدر جلدی گزرگیا کہ گویا گھنٹہ دو گھنٹہ کا وقت گزراہے ۔ (4)

                     (حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۷)
1۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹ملخصاً

2۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹ملخصاً

3۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ،المطلب الثانی 

فی انواع الکرامات،ص۶۰۹ملخصاً 4۔۔۔۔۔۔المرجع السابق ،ص۶۱۰ ملخصاً
Flag Counter