Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
198 - 342
    چنانچہ   ۳ھ؁ میں جب جنگ احد ہوئی تو انہوں نے خدا تعالیٰ سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر کے دکھادیا کہ اپنے بدن پر اسی زخمو ں سے زائد زخم کھا کر شہید ہوگئے۔ چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشادفرمایاکہ ان کی شان میں قرآن کریم کی یہ آیت نازل ہوئی ۔
مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاہَدُوا اللہَ عَلَیۡہِ ۚ  (1)
مؤمنین میں سے کچھ مرد ایسے ہیں جنہوں نے خدا سے کئے ہوئے اپنے عہد کو پورا کردیا۔ (2)
(اکمال ،ص۵۸۵،اسدالغابہ ،ج۱،ص۱۲۲، حجۃ اللہ ج۲،ص۸۷۱بخاری شریف)
کرامت
      ان کی کرامتوں میں سے یہ ایک کرامت بہت زیادہ مشہور اورمستند ہے ۔
خدا نے قسم پوری فرمادی
    حضرت انس بن النضررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بہن ربیع رضی اللہ تعالیٰ عنہانے جھگڑا وتکرار کرتے ہوئے ایک انصاری کی لڑکی کے دو اگلے دانت توڑ ڈالے ۔ لڑکی والوں نے قصاص کا مطالبہ کیا اور شہنشاہ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے قرآن مجید کے حکم کے مطابق یہ فیصلہ فرمادیاکہ ربیع بنت النضرکے دانت قصاص میں توڑ دیئے جائیں۔
1۔۔۔۔۔۔ترجمۂ کنزالایمان: مسلمانوں میں کچھ وہ مرد ہیں جنہوں نے سچا کردیا جو عہد اللہ سے کیا تھا۔ (پ۲۱،الاحزاب:۲۳)

2۔۔۔۔۔۔الاکمال فی اسماء الرجال، حرف الہمزۃ، فصل فی الصحابۃ، ص۵۸۵

واسد الغابۃ، انس بن النضر، ج۱، ص۱۹۸وحجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی 

اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثالث فی ذکرجملۃ جمیلۃ...الخ، ص۶۱۹
Flag Counter