Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
189 - 342
بھول جائیں گے ۔ )اسی زخم میں آپ منزل صفراء میں پہنچ کر شرف شہادت سے سرفراز ہوگئے ۔(1)(ابوداود،ج۲،ص۲۶۱وزرقانی، ج۱،ص۴۱۸)
کرامت

قبر کی خوشبودورتک
    عشق رسول میں بے پناہ جاں نثاریوں اورفداکاریوں کی بدولت ان کو یہ شاندار کرامت نصیب ہوئی کہ ان کی قبر اطہرسے اس قدر مشک کی تیز خوشبوآتی کہ پورا میدان ہر وقت مہکتا رہتا۔چنانچہ منقول ہے کہ ایک مدت کے بعد حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے ساتھ منزل صفراء میں قیام ہوا تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے حیران ہوکر بارگاہ رسالت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ! عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اس صحرا میں مشک کی اس قدر تیز خوشبو کہاں سے اورکیوں آرہی ہے؟آپ نے ارشاد فرمایا کہ اس میدان میں ابو معاویہ (حضرت عبید ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی قبر موجود ہوتے ہوئے تمہیں تعجب کیوں ہورہاہے کہ یہاں مشک کی خوشبو مہک رہی ہے ۔ (2)

(کتاب صدصحابہ ، ص۳۱۴مرتبہ شاہ مراد مارہروی)
    اللہ اکبر ! یہ سچ ہے ؎
کمالاتِ ولی مٹی میں بھی یوں جگمگاتے ہیں  کہ جیسے نور ظلمت میں کبھی پنہاں نہیں ہوتا
1۔۔۔۔۔۔شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ، باب غزوۃ بد رالکبریٰ، ج۲، ص۲۷۶

و سنن ابی داود، کتاب الجھاد، باب فی المبارزۃ، الحدیث:۲۶۶۵، ج۳، ص۷۲

و اسد الغابۃ، عبیدۃ بن الحارث بن المطلب، ج۳، ص۵۷۲۔۵۷۴ ملتقطاً

2۔۔۔۔۔۔الاستعاب فی معرفۃ الاصحاب، باب حرف العین، باب عبیدۃ، عبیدۃ بن الحرث 

المطلبی، ج۳، ص۱۴۱
Flag Counter