Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
153 - 342
تمام شہروں کے اطراف ہرے بھرے ہوگئے۔)(1)
 (بخاری ،ج۱،ص۵۲۶وحجۃ اللہ ،ج۲،ص۸۶۵و دلائل النبوۃ، ج۳،ص۲۰۶)
 (۱۳)حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
     حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بھائی ہیں ۔ یہ قدیم الاسلام ہیں ۔ اکتیس آدمیوں کے مسلمان ہونے کے بعد یہ دامن اسلام میں آئے ا ورکفار مکہ کی ایذارسانیوں سے تنگ آکر رحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی اجازت سے پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کی پھر حبشہ سے کشتیوں پر سوار ہوکر مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت کی اورخیبرمیں حضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی خدمت عالیہ میں اس وقت پہنچے جب کہ خیبر فتح ہوچکا تھا اورحضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم مال غنیمت کو مجاہدین کے درمیان تقسیم فرما رہے تھے ۔ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے جوش محبت میں ان سے معانقہ فرمایااورارشادفرمایا کہ میں اس بات کا فیصلہ نہیں کرسکتا کہ جنگ خیبر کی فتح سے مجھے زیادہ خوشی حاصل ہوئی یا اے جعفربن ابی طالب!رضی اللہ تعالیٰ عنہ تم مہاجرین حبشہ کی آمد سے زیادہ خوشی حاصل ہوئی ۔ 

    یہ بہت ہی جانبازاوربہادر تھے اورنہایت ہی خوبصورت اوروجیہہ بھی۔   ۸ھ؁ کی جنگ موتہ میں امیر لشکر ہونے کی حالت میں اکتالیس برس کی عمر میں شہادت سے سرفراز ہوئے ۔ اس جنگ میں سپہ سالارہونے کی و جہ سے لشکر اسلام کا جھنڈا ان
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب فضائل اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم،باب ذکر العباس بن عبدالمطلب، الحدیث:۳۷۱۰،ج۲، ص۵۳۷

وحجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولياء...الخ، المطلب الثالث

فی ذکر جملۃجمیلۃ ...الخ،ص۶۱۵
Flag Counter