Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
150 - 342
قبر میں سے خون نکلا
    جب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی حکومت کے دوران مدینہ منورہ کے اندر نہریں کھودنے کا حکم دیا تو ایک نہر حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار اقدس کے پہلو میں نکل رہی تھی۔لاعلمی میں اچانک نہر کھودنے والوں کا پھاوڑاآپ کے قدم مبارک پر پڑگیا اورآپ کا پاؤں کٹ گیا تو اس میں سے تازہ خون بہہ نکلا حالانکہ آپ کو دفن ہوئے چھیالیس سال گزرچکے تھے ۔(1) (حجۃ اللہ ،ج۲،ص۸۶۴بحوالہ ابن سعد)
تبصرہ
    وفات کے بعد تازہ خون کابہہ نکلنا یہ دلیل ہے کہ شہداء کرام اپنی قبروں میں پورے لوازم حیات کے ساتھ زندہ ہیں جیسا کہ اس سے قبل بھی ہم اس مسئلہ پر اسی کتاب میں قدرے روشنی ڈال چکے ہیں ۔
 (۱۲) حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    یہ حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے دوسرے چچا ہیں ان کی عمر آپ سے دو سال زائد تھی ۔ یہ ابتدائے اسلام میں کفار مکہ کے ساتھ تھے یہاں تک کہ آپ جنگ بدر میں کفار کی طرف سے جنگ میں شریک ہوئے اورمسلمانوں کے ہاتھوں میں گرفتار ہوئے مگر محققین کا قول یہ ہے کہ یہ جنگ بدر سے پہلے مسلمان ہوگئے تھے اور اپنے اسلام کو چھپائے ہوئے تھے اورکفار مکہ ان کو قومیت کا دباؤ ڈال کر زبر دستی جنگ بدر میں لائے تھے۔ چنانچہ جنگ بدر میں لڑائی سے پہلے حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے
1۔۔۔۔۔۔الطبقات الکبری لابن سعد،طبقات البدریین من المھاجرین،ذکر الطبقۃ الاولیٰ...الخ، ج۳،ص۷مختصراً
Flag Counter