| کراماتِ صحابہ |
تھا کہ یکایک کسی نے اس گستاخ سپاہی کو اس طرح تیرمارا کہ اس کی زبان کٹ کر گر پڑی اوراس کا ہاتھ بھی کٹ گیا اوروہ شخص ایک لفظ بھی نہ بول سکا اس کا دم نکل گیا۔ (1)
(دلائل النبوۃ،ج۳،ص۲۰۷والبدایہ والنہایہ ، ج۷،ص۴۵)
چہر ہ پیٹھ کی طرف ہوگیا
ایک عورت کی یہ عادت بد تھی کہ وہ ہمیشہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مکان میں جھانک جھانک کر آپ کے گھریلوحالات کی جستجو وتلاش کیا کرتی تھی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بار بار اس کو سمجھایا اورمنع کیا مگر وہ کسی طرح باز نہیں آئی ۔ یہاں تک کہ ایک دن نہایت جلال میں آپ کی زبان مبارک سے یہ الفاظ نکل پڑ ے کہ ''تیرا چہرہ بگڑجائے '' ان لفظوں کا یہ اثرہوا کہ اس عورت کی گردن گھوم گئی اور اس کا چہرہ پیٹھ کی طرف ہوگیا۔(2)
(حجۃ اللہ علی العالمین ، ج۲،ص۸۶۶بحوالہ ابن عساکر)
ایک خارجی کی ہلاکت
ایک گستاخ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو گالی دی۔ حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ سن کر رنج وغم میں ڈوب گئے اورجوش میں آکر یہ دعا کردی کہ ''یا اللہ! عزوجل اگریہ تیرے اولیاء میں سے ایک ولی کو گالیاں دے رہا ہے تو ا س مجلس کے برخاست ہونے سے قبل ہی اس شخص کو اپنا قہر وغضب دکھا دے ۔ '' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زبان
1۔۔۔۔۔۔البدایۃ والنھایۃ، سنۃ اربع عشرۃ من الھجرۃ، غزوۃ القادسیۃ،ج۵،ص۱۱۳ ملتقطاً وثم دخلت سنۃ اربع وخمسین،ذکر توفی فیہا...الخ، ج۵، ص۵۷۲۔ ۵۷۳ملتقطاً ودلائل النبوۃ لابی نعیم، اجابۃ الدعوۃ، اللھم کف لسانہ...الخ،ج۲، ص۱۲۱ 2۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثالث فی ذکر جملۃجمیلۃ ...الخ،ص۶۱۶