Brailvi Books

کراماتِ صحابہ
11 - 342
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
''ہرصحابی سے ہمیں تو پیار ہے '' کے اکیس حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ''21 نیّتیں ''
فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم:'' اچھی نیّت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔''
        (الجامع الصغیر،ص۵۵۷،الحدیث۹۳۲۶، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
دو مَدَنی پھول:

(1) بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

(2)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 

    (1)ہربارحَمدو(2)صلوٰۃ اور(3)تعوُّذو(4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا (اسی صَفْحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) (5)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا (6) حتَّی الامکان اِس کا باوُضُو اور (7)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(8) قرآنی آیات اور (9)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(10)جہاں جہاں ''اللہ'' کا نام ِپاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(11) جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گا (12)(اپنے ذاتی نسخے پر) ''یادداشت'' والے صَفْحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا (13) (اپنے ذاتی نسخے پر) عِندَا لضَّرورت(یعنی ضرورتاً) خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا (14) کتاب مکمَّل پڑھنے کے لیے بہ نیّتِحُصولِ علم ِدین روزانہ کم از کم چار صفحات پڑھ کر علم ِدین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا(15)دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا
Flag Counter