Brailvi Books

کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان
12 - 26
زمین سُوکھ گئی اورنَجاست کا اثرختم ہوگیا تو وہ زمین پاک ہو گئی۔ اب اگر وہ زمین پھر کسی پاک چیز سے گیلی ہوگئی تو ناپاک نہیں ہوگی۔
خُون آلود زمین پاک کرنے کا طریقہ
    بچّے یا بڑے نے زمین پرپَیشاب پاخانہ کر دیا یا زخم وغیرہ سے خون یا پِیپ یا جانور ذبح کرتے وقت نکلا ہوا خون زمین پر گر گیا اوربِغیر پانی کے وَیسے ہی کسی کپڑے وغیرہ سے پُونچھ لیا، سوکھنے اور نَجاست کا اثر ختم ہو جانے کے بعد وہ زمین پاک ہو گئی ۔ اُس پر نَماز پڑھ سکتے ہیں۔
گوبر سے لِیپی ہوئی زمین
    جو زمین گوبر سے لِیسی یا لِیپی گئی اگرچِہ وہ سُوکھ جائے پھر بھی عَین اس زمین پرنَماز جائز نہیں، البتّہ ایسی زمین جو گوبر سے لِیسی یا لِیپی گئی ہو، اس کے سُوکھ جانے کے بعد اس پر کوئی موٹا کپڑا بچھا کرنَماز پڑھی تونَماز دُرُست ہو گی ۔
             ( بہار ِشریعت حصّہ ۲ص۱۲۶مکتبۃ المدینہ)
Flag Counter