کپڑے پاک کرنےکا طریقہ مع نجاستوں کابیان |
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کا فرمانِ تَقَرُّب نشان ہے: ''جس نے مجھ پر سومرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔ ''
(مَجْمَعُ الزَّوَائِد ،ج۱۰، ص۲۵۳، حدیث ۱۷۲۹۸)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہر عاقل و بالِغ مسلمان مرد وعورت کیلئے طہارت کے وہ اَحکام سیکھنے فرض عین ہیں جن سے نَماز دُرُست ہو سکے ۔ یہ تحریر ان ضَروری مسائل