Brailvi Books

کامیاب طالبِ علم کون؟
44 - 68
    (۸) اپنے اساتذہ اور پیر ومرشد کا احترام اپنی عادات میں شامل کر لیں اور ان کے فیوض وبرکات حاصل کریں ۔

    (۹)فضول گفتگو سے پرہیز کرتے ہوئے زبان کا قفل مدینہ لگائیں(اس کی تفصیلی وضاحت کے لئے امیر اہل سنت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے رسالہ'' قفلِ مدینہ ''کا مطالعہ فرمائیں)، اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ زبان جتنی کم استعمال ہوگی ذہن کی توانائی اتنی زیادہ محفوظ رہے گی اور یہ توانائی سبق یاد کرنے کے وقت ہمارے کام آئے گی ۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ

    (۱۰) نگاہیں نیچی رکھنے کی سنت پر عمل کرتے ہوئے آنکھوں کا قفل مدینہ لگائیں۔ اس کا بھی یہی فائدہ ہوگا کہ ہمارے ذہن کی توانائی محفوظ رہے گی ۔

     (۱۱)غیر ضروری اور گناہوں بھرے خیالات سے بچتے ہوئے ذہن کا قفل مدینہ لگائیں ۔ اس کا بھی وہی فائدہ ہوگا جو اوپر ذکر کیا جاچکا ہے ۔

    (۱۲) جو اسلامی بھائی شیخ طریقت ،امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی مُدَّظُلُّہُ الْعَالِیْ سے بیعت یا طالب ہوں وہ یاداشت میں بہتری کے لئے۴۰ دن تک روزانہ ۲۱ مرتبہ '' یَاعَلِیْمُ '' پانی پر دم کرکے نہار منہ پئیں ، ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ حافظہ روشن ہوجائے گا ۔(شجرہ عطاریہ ، ص۴۶)
استقامت کیسے حاصل کریں؟
    ايک طالبُ العلم کو حصول ِ علم میں کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا اور پھر اس پر استقامت حاصل کرنا بے حد ضروری ہے ۔ مسلسل کوشش کے نتیجے میں ایک دن کامیابی ضرور اس کے قدم چومے گی ۔ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :
وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمْ سُبُلَنَا ؕ
ترجمہء کنزالايمان:اور جنہوں
Flag Counter