Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
483 - 736
معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا  ـ،'' دعامانگنے سے مت اکتاؤ کیونکہ دعا کی ہمراہی میں کوئی ہلاک نہ ہوگا ۔''
 (مستد رک ،کتا ب الدعا ء والتکبیر، باب لایھلک مع الدعاء احد ،رقم ۱۸۶۱ ،ج۲ ،ص ۱۶۴)
(۱۳۶۲)۔۔۔۔۔۔حضرتِ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تمہیں دشمنوں سے نجات دلائے اور تمہارے رزق میں اضافہ کردے؟ اپنے دن اور رات میں اللہ عزوجل سے دعا مانگا کرو کیونکہ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔''
(مجمع الزوائد، کتاب الادعیۃ، باب الاستنصار بالدعاء ،رقم ۱۷۱۹۹،ج ۱۰، ص ۲۲۱)
(۱۳۶۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:،''دعامومن کا ہتھیا ر،دین کا ستون اور زمین وآسمان کا نورہے۔''
(مستد رک، کتاب الدعاوالتکبیر،باب الدعاء سلاح المومن ،رقم ۱۸۵۵ ،ج۲ ،ص ۱۶۲)
(۱۳۶۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' اللہ عزوجل کے نزدیک کوئی چیز دعا ء سے زیادہ عزت والی نہیں ۔''
(جامع ترمذی ،کتا ب الدعوات،باب ماجاء فی فضل الدعا ء، رقم ۳۳۸۱ ،ج۵ ،ص ۲۴۳)
(۱۳۶۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جسے یہ پسندہو کہ اللہ عزوجل تنگدستی کے وقت اس کی دعائیں قبول فرمائے وہ خوشحالی میں دعاکی کثرت کیا کرے۔''
   ( جامع ترمذی، کتا ب الدعوات ، باب ماجاء ان دعوۃ المسلم مستبحابۃ ،رقم ۳۳۹۳،ج ۵، ص ۲۴۸)
(۱۳۶۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' دعاوہ توعبادت ہے پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی :
وَ قَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوۡنِیۡۤ اَسْتَجِبْ لَکُمْ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسْتَکْبِرُوۡنَ عَنْ عِبَادَتِیۡ سَیَدْخُلُوۡنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیۡنَ ﴿٪60﴾
ترجمہ کنزالایمان :اورتمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دعا کرومیں قبول کروں گا بےشک وہ جو میری عبادت سے اونچے کھنچتے (تکبر کرتے)ہیں عنقریب جہنم میں جائیں گے ذلیل ہوکر۔( پ 24، المومن:60 )
( جامع ترمذی ،کتا ب التفسیر، با ب ومن سورۃ المومن ،رقم ۳۲۵۸ ،ج۵، ص ۱۶۶)
Flag Counter