Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
403 - 736
سورہ کہف کی ابتدائی یا آخری دس آیتیں پڑھنے کا ثواب
(۱۱۲۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،'' جو سورۂ کہف کی پہلی دس آیتیں یاد کریگا دجال سے محفوظ رہے گا ۔''

    اور ایک روایت میں ہے کہ '' جو شخص سورۂ کہف کی آخری دس آیتیں یاد کریگا دجال سے محفوظ رہے گا۔ ''
(مسلم ،کتاب صلاۃ المسافرین ،باب فضل سورۃ الکھف وآیۃ الکرسی، رقم ۸۰۹، ص ۴۰۴)
(۱۱۲۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو سَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے كہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس نے سورۂ کہف اسی طرح پڑھی جیسی نازل ہوئی ہے تو یہ قیامت کے دن اس کے (پڑھنے کے)مقام سے لیکر مکہ تک نور ہو جائے گی اور جس نے اس کی آخری دس آیتیں پڑھیں پھر دجال بھی نکل آیا تو اس پر غالب نہ آسکے گا اور جس نے وضو کیاپھر یہ پڑھا،
''سُبْحَا نَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُ کَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ ''
 ترجمہ :اے اللہ! تو پاک ہے اور تیری ہی حمد ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیری بارگا ہ میں تو بہ کرتاہوں۔''

تو اس کا نام ایک کاغذپر لکھ کر ایک انگو ٹھی میں بند کر دیا جائے گاجو قیامت تک نہیں ٹوٹے گی ۔''
(المستدرک ،کتاب فضائل القرآن ،باب فضیلۃ قراء ۃ سورۃ الکھف ،رقم ۲۱۱۶، ج۲، ص ۲۷۲)
Flag Counter