| جنت میں لے جانے والے اعمال |
تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جو شخص (سورہ) بقرہ کی آخری دوآیتیں رات میں پڑھے گا وہ اسے کفایت کریں گی۔''
(بخاری، کتاب فضائل القرآن ،باب فضل البقرۃ ،رقم ۵۰۰۹ ،ج۳، ص ۴۰۵)
وضاحت:
کفایت کرنے سے مراد یہ ہے کہ یہ دو آیتیں اس کے اس رات کے قیام (رات کی عبادت)کے قائم مقام ہوجائیں گی یا اس رات اسے شیطا ن سے محفو ظ رکھیں گی۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ اس رات میں نازل ہونے والی آفا ت سے بچائیں گی اورایک قول یہ ہے کہ اسے فضیلت وثواب کے لئے کافی ہونگی۔''واللہ اعلم