Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
398 - 736
آیت الکرسی پڑھنے کا ثواب
(۱۱۱۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابی بن کَعْب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، '' اے ابو منذر !کیا تمہیں معلوم ہے کہ قرآن پاک کی جو آیتیں تمہیں یاد ہیں ان میں کون سی آیت عظیم ہے؟ ''میں نے عرض کیا،
'' اَللہُ لَااِلٰہَ اِلَّاھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ''
 پھر رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا،''اے ابومنذر!تمہیں علم مبارک ہو۔''
( مسلم ،کتاب صلاۃ المسافرین ، باب فضل سورۃ الکھف وآیۃ الکرسی ،رقم ۸۱۰ ، ص ۴۰۵)
    ایک روایت میں ہے،'' قسم ہے اس ذات کی جسکے دست قدرت میں میری جان ہے! اس آیت کی ایک زبان اور دوہونٹ ہیں جوپایۂ عر ش کے قریب اللہ عزوجل کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔''
(مسند احمد ، مسند الانصار ، حدیث المشایخ ،رقم ۲۱۳۳۶ ، ج ۸ ،ص ۶۰)
(۱۱۱۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' ہر چیز کی ایک بلندی ہے اور بیشک قرآن کی بلندی سورۂ بقرہ ہے، اور اس میں ایک آیت ایسی ہے، جو کہ قرآن پاک کی آیتوں کی سردارہے۔''
 ( ترمذی ،کتاب فضائل القرآن ، باب ماجاء فی فضل سورۃ البقرۃ الخ،رقم ۲۸۸۷ ، ج ۴ ، ص ۴۰۲)
    ایک روایت میں ہے کہ( سورہ) بقرہ میں ایک آیت ہے جو قرآن مجید کی آیتوں کی سردارہے، جس گھر میں آیۃ الکر سی پڑھی جائے اگر شیطان وہاں موجود ہوگا تو بھاگ جائے گا۔''
    (المستدرک ،کتاب التفسیر ، باب من سورۃ البقرۃ ،رقم ۳۰۸۰ ، ج ۲ ، ص ۶۴۷)
(۱۱۱۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابی بن کَعْبْ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارا ایک کھلیان تھا جس میں ہم کھجوریں سکھایاکرتے تھے،میں اس کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا ۔ میں نے محسوس کیاکہ ان کھجوروں میں کمی آتی جارہی ہے چنانچہ ایک رات میں نے پہر ہ دیا تو دیکھا کہ بالغ لڑکے کی مثل ایک جانور ہے میں نے اسے سلام کیا تو اس نے سلام کا جواب دیا ۔ میں نے پوچھا ،''تم جن ہو یا انسان؟'' تو اس نے کہا، ''جن ہوں۔'' میں نے اس سے کہا،''اپناہاتھ مجھے دکھا ؤ۔''جب میں نے اس کا ہاتھ دیکھاتووہ کتے کے پنجے کی طرح تھا اور اس پر کتے کی طرح کے بال تھے۔ 

    میں نے اس سے پوچھا، ''کیا جن ایسے ہی ہوتے ہیں ؟'' تو وہ کہنے لگا، ''آپ تو جانتے ہی ہیں کہ مجھ سے طاقتور جن بھی موجود ہیں۔'' میں نے کہا،'' تم میری کھجوریں کیوں چوری کرتے ہو ؟'' اس نے کہا مجھے پتا چلا ہے کہ'' آپ صدقہ کرنا پسند کرتے ہیں تو میں نے پسند کیاکہ آپ کے کھانے میں سے ہی کچھ لے لیا کرو ں۔'' میں نے اس سے پوچھا،''کون سی چیز ہمیں تمہارے شر سے بچا سکتی ہے؟'' اس نے کہا ،''آیت الکرسی۔'' پھر میں نے اسے چھوڑ دیا اور صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ
Flag Counter