Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
225 - 736
وَ اِذَا رَاَیۡتَ ثَمَّ رَاَیۡتَ نَعِیۡمًا وَّ مُلْکًا کَبِیۡرًا ﴿20﴾عٰلِیَہُمْ ثِیَابُ سُنۡدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ ۫ وَّ حُلُّوۡۤا اَسَاوِرَ مِنۡ فِضَّۃٍ ۚ وَ سَقٰىہُمْ رَبُّہُمْ شَرَابًا طَہُوۡرًا ﴿21﴾اِنَّ ہٰذَا کَانَ لَکُمْ جَزَآءً وَّ کَانَ سَعْیُکُمۡ مَّشْکُوۡرًا ﴿٪22﴾
 اور جب توادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے اور بڑی سلطنت ان کے بدن پرہیں کریب کے سبز کپڑے اور قناویز کے اور انہیں چاند ی کے کنگن پہنائے گئے اور انہیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی ۔''

(۵۹۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اﷲ تعالی عنہمافرماتے ہیں ایک شخص نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے پوچھا ،''اسلام کا سب سے بہترین عمل کون سا ہے ؟''فرمایا ،'' کھانا کھلانااور ہرمسلمان کو سلام کرناخواہ تم اسے جانتے ہو یانہ جانتے ہو ۔''(پ29،الدھر:20تا22)
(بخاری، کتاب الایمان ،باب اطعام الطعام من الاسلام، رقم ۱۲،ج ۱، ص ۱۶ )
(۵۹۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدناعبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اﷲ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، '' رحمن عزوجل کی عبادت کرو اور کھانا کھلایا کرو اور سلام کو عام کرو سلامتی کےساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔ ''
    (تر مذی، کتاب الاطعمۃ، باب ماجاء فی فضل اطعام الطعام ،رقم ۱۸۶۲،ج۳ ،ص ۳۳۸ )
(۵۹۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو مالک اشعری رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''بے شک جنت میں کچھ ایسے محلات ہیں جن میں آر پار نظر آتاہے اللہ عزوجل نے وہ محلا ت ان لوگوں کیلئے تیار کئے ہیں جو محتاجوں کو کھانا کھلاتے ہیں ،سلام کو عام کرتے ہیں اور رات میں جب لوگ سو جائیں تو نَماز پڑھتے ہیں۔''
(الاحسان بترتیب ابن حبا ن ، کتاب البرو الاحسان ،باب افشاء السلام الخ،رقم ۵۰۹،ج ۱، ص ۳۶۳ )
(۵۹۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا،''یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم!مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتایئے جسے کرکے میں جنت میں داخل ہوجاؤں'' ارشاد فرمایا،'' کھانا کھلایا کرو اور سلام کو عام کرو اور صلہ رحمی کرو اور رات کو جب لوگ سو جائیں تو نَماز پڑھا کرو سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔''
(الاحسان بترتیب ابن حبان، کتاب البر و االاحسان، با ب افشاء السلام الخ ،رقم ۵۰۸، ج ۱ ،ص ۳۶۳ )
(۶۰۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''کھانا کھلا نا اور سلام کو عام کرنا اوررات کو جب لوگ سو جائیں تو نَماز پڑھنا
Flag Counter