| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۵۹۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ ''سب سے افضل عمل مؤمن کے دل میں خوشی داخل کرناہے خواہ اس کی ستر پوشی کرکے ہو یا اسے شکم سیر کرکے یا اس کی حاجت پوری کرنے کے ذریعے ہو۔ ''
( التر غیب والترہیب ،کتاب اللبا س والزینۃ، با ب الترغیب فی الصدقۃ علی الفقیر، رقم ۳ ، ج ۳، ص۸۵ )
(۵۹۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوسَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جو مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے ستر کو ڈھانپے گا اللہ عزوجل اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا اور جو کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے گا اللہ عزوجل اسے جنت کے پھل کھلائے گا اور جو کسی پیاسے مسلمان کو سیرا ب کریگا اللہ اسے جنت کی پاکیزہ شراب پلائے گا۔ ''
(تر مذی، کتاب صفۃ القیامۃ، باب ۱۸ ،رقم ۲۴۵۷، ج ۴، ص ۲۰۴)
(۵۹۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا،'' جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑے پہنائے گا، جب تک اس میں سے ایک چیتھڑا بھی باقی رہے گا ،وہ شخص اللہ عزوجل کی حفاظت میں رہے گا۔''
ایک اورروایت میں ہے جو کسی مسلمان کو کپڑے پہنائے گا جب تک اس میں سے ایک دھاگہ بھی باقی رہے تو وہ شخص اللہ کی حفاظت میں رہے گا ۔ ''(۵۹۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا،'' جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑے پہنائے گا، جب تک اس میں سے ایک چیتھڑا بھی باقی رہے گا ،وہ شخص اللہ عزوجل کی حفاظت میں رہے گا۔''
ایک اورروایت میں ہے جو کسی مسلمان کو کپڑے پہنائے گا جب تک اس میں سے ایک دھاگہ بھی باقی رہے تو وہ شخص اللہ کی حفاظت میں رہے گا ۔ ''(تر مذی، کتاب صفۃ القیامہ ،باب ۴۱، رقم ۲۴۹۲،ج ۴، ص ۲۱۸ )
(۵۹۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو اُمَامَہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں حضرتِ سیدنا عمربن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ نے نئے کپڑے پہنے تو یہ دعا مانگی
اَلْحَمْدُ ِﷲِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَااُوَارِی بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِیْ
ترجمہ: اللہ عزوجل کا شکر ہے کہ اس نے مجھے ایسا لباس عطا فرمایا جس کے ذریعے میں اپنی ستر پوشی کرتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس سے زینت کرتاہوں۔'' پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا،'' جس نے نئے کپڑے پہنے پھرکہا
اَلْحَمْدُ ِﷲِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَااُوَارِی بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِیْ حَیَاتِی
پھر اپنے کپڑے اتارکر صدقہ کردیئے تو وہ زندگی میں اور موت کے بعد اللہ عزوجل کی حفاظت میں رہے گا ۔ ''
(تر مذی، کتاب الدعوات ،باب ۱۰۷،رقم ۳۵۷۱،ج ۵، ص ۳۲۸ )