Brailvi Books

جنتی محل کا سودا
2 - 10
جاتے ہیں۔''
(مسند ابی یعلٰی ،ج۳،ص۹۵، حدیث۲۹۵۱ دارالکتب العلمیہ بیروت )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    حضرتِ سَیِّدُنَامالِک بن دِینار علیہ رَحمَۃُ اللہ  الغفّار ایک بار بصرہ کے ایک  مَحَلّے میں ایک زیرِ تعمیر عالیشان محل کے اندر داخِل ہوئے،کیا دیکھتے ہیں کہ ایک حَسین نوجوان مزدوروں ، مستریوں اور کام کرنے والوں کو بڑے اِنہماک (اِن۔ہِ۔مَاک) کے ساتھ ہر ہر کام کی ہدایت دے رہا ہے۔حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینارعلیہ رَحمَۃُ اللہ  الغفّار نے اپنے رفیق حضرت سَیِّدُنَا جعفر بن سلیمان علیہ رَحمَۃُ اللہ  الحنان سے فرمایا:''مُلاحَظہ فرمائیے یہ نوجوان محل کی تعمیر وتَزئین (یعنی زیب و زینت) کے مُعامَلے میں کس قَدَر دِلچسپی رکھتا ہے مجھے اِس کے حال پر رحم آ رہا ہے میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے دُعا کروں کہ اِسے اِس حال سے نَجات دے،کیا عَجب کہ یہ جوانانِ جنّت سے ہو جائے ۔'' یہ فرما کر حضرتِ سَیِّدُنَا مالِک بن دِینار علیہ رَحمَۃُ اللہ  الغفّار،حضرت سَیِّدُنَا جعفر بن سلیمان علیہ رَحْمَۃُ اللہ  الحنان کے ساتھ اُس کے پاس تشریف لے گئے،سلام کیا ۔ اُس نے
Flag Counter